قیصر کھوکھر: دم توڑتے کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں ، ملک بھر سے کورونا کے مزید 695 کیسز اور 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 357 کیسز اور 14 ہلاکتیں، پنجاب سے 235 کیسز 4 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 35 کیسز اور 2 اموات، اسلام آباد 27 کیسز، گلگت 20 کیسز اور آزاد کشمیر سے 8 کیسز ایک ہلاکت اور بلوچستان سے 13 کیسز سامنے آئے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے277نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد93 ہزار 847 ہو گئی،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں سب سے زیادہ 100 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ننکانہ 2،قصور 1، راولپنڈی 58، جہلم 1،اٹک 3 اورگوجرانوالہ میں 25کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق سیالکوٹ 11، نارووال 3،گجرات8، حافظ آباد 1،منڈی بہاؤالدین 5،ملتان13،خانیوال 1،فیصل آباد 4،ٹوبہ 6اور رحیم یار خان میں 3کیسز سامنے آئے۔ کورونا وائرس سے 5 مزید اموات ہوئیں ، جن کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی کل تعداد2 ہزار162 ہوچکی ہے ۔جبکہ 85ہزار 232افراد کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
یاد رہے اب تک پنجاب میں 2157 ، سندھ میں 2245 اور خیبر پختونخوا میں 1215 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 55 افراد کا انتقال ہوا ہے،کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کیا گیا تھا جس میں نرمی کرتے ہوئے آہستہ آہستہ تمام شعبوں کو کھولا جارہا ہے لیکن تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔