سٹی42: رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا صحت جرم سے انکار، احتساب عدالت سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا12 سال وزیر اعلیٰ رہا قومی خزانے سے ایک روپیہ نہیں لیا، اورنج ٹرین پر بھی پیسہ بچایا، گندے نالے کی تعمیر پر کرپشن کا الزام افسوسناک ہے۔دوسری جانب حمزہ شہباز کی عدالت پیشی پر لیگی کارکنوں اور پولیس میں دھکم پیل ہوئی اور اویک خاتون کارکن زخمی ہوگئی۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں گنہگار انسان ہوں گا مگر عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑی، پنجاب کی عوام کی 10 سال خدمت کی، پراسکیوشن جو چاہے بولیں مگر ان کو اپنے دلوں میں پتہ ہے حقیقت کیا ہے، پنجاب کے عوام کی خدمت کے لئے سرکاری دورے کئے مگر کرورڑوں روپے کے ٹی اے ڈی اے چھوڑا ہے۔
اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اپنی گاڑی کے لئے پیٹرول کبھی نہیں لیا، عوامی خوشحالی ترقی کیلئے اربوں نہیں کھربوں روپے کے منصوبے شروع کئے، کھربوں روپے کی سرمایہ کاری لے کر آیا، میں نے ٹیم کے ساتھ ملکر کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کروائی، آج یہاں احد چیمہ بیٹھے ہیں فواد حسن بیٹھے ہیں، اورنج لائن ٹرین میں 100 ارب روپے بچائے، میں آپ کو کیا کیا مثالیں بتاؤں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس گندے نالے کی قیمت 20 کروڑ روپے ہے جس کا الزام مجھ پر لگایا جا رہا ہے، ایک طرف میں ٹی اے ڈی اے نہ لوں اور گندے نالے کی رقم میں جھک ماروں گا؟ مولانا رحمت علی ولی انسان تھے۔
دوسری جانب ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کااہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے،پارٹی صدرشہبازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے،صحت یابی کےبعدشہبازشریف کی زیرصدارت یہ پہلااجلاس ہے،اجلاس سینٹ بینکوئٹ ہال میں سہہ پہر 3بجکر 30منٹ پرہوگا۔