ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخنا مے میں 7 سبزیاں مہنگی، برائلرسستا

سرکاری نرخنا مے میں 7 سبزیاں مہنگی، برائلرسستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروزپوروڈ (حسن علی) عید گزرگئی لیکن شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی اور نہ ہی سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت ممکن ہو سکی۔

 

 سرکاری نرخنا مے میں 7 سبزیاں مہنگی کر دی گئیں، جبکہ مرغی کا گوشت سستا اور انڈے مہنگے ہو گئے۔ شہرمیں ٹماٹر100 سے120  روپے فی کلومیں ہی فروخت ہوتے رہے جبکہ پیاز 60، آلو 70 سے 90 روپے، لیموں 160، لہسن 300، ادرک 500 روپے فی کلو میں ہی فروخت ہوتا رہا جبکہ موسمی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

 

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب عوام کو ریلیف دینے کے صرف اورصرف دعوے کیے جارہے ہیں لیکن عملی طور پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے  کے لئے  کوئی اقدامات نظرنہیں آ رہے۔

 

دوسری جانب برائلر کی طلب میں کمی کے باعث قیمت میں 15 روپے فی کلوکی کمی ریکارڈ کی گئی اور مرغی کا گوشت 200 روپے فی کلوہو گیا، جبکہ انڈے 132روپے درجن ہوگئے۔ 

  واضح رہے کہ  لاہور اور صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری، پنجاب بھر میں 1401 مقامات کی چیکنگ،177 فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں، 58 سیل ناقص انتظامات پر109 کوبھاری جرمانے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق 9 فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند 2 ہزارایکڑ پر اگی سبزیوں کی چیکنگ اور لیبارٹری تجزیے کیلئے 25 فوڈپوائنٹس سے سیمپلز بھی لیے گئے، موبائل ٹیسٹنگ لیبز کی مدد سے 13ملک شاپس، 262 دودھ بردار گاڑیوں میں آنے  والا3 لاکھ11 ہزار240 لیٹر دودھ چیک کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی بائیک اسکواڈ  نے گلی کوچوں میں  واقع58 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا، صوبہ بھر میں 18ہزار34 لیٹر ملاوٹی دودھ،1300 لیٹرجوس، 380 کلو مصالحہ جات، دالیں اور گوشت تلف کیا گیا۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں 16 لاکھ25 ہزار  199روپے مالیت کی انتہائی ناقص خوراک تلف کردی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer