ریلوے انتظامیہ کا عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

6 Aug, 2019 | 08:52 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد ) عیدالضحیٰ پر 2 عید سپیشل ٹرینیں چلائی جائینگی، ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر معمول کی ٹرینوں کیساتھ اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ بھی کرلیا، عید سے قبل 4 دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر 5 شیڈیول ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگائی جائیں گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ لاہور 10 اگست کو چلے گی جبکہ دوسری عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی تک براستہ لاہور 10 اگست کو چلائی جائے گی۔ عید سپیشل ٹرینوں کی بکنگ 24 گھنٹے پہلے کی جائے گی، عید سے قبل مسافروں کو اپنی منزل تک پہچانے کیلئے 7، 8، 9، اور 10 اگست کو معمول کی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گئیں۔

 گرین لائن، کراچی ایکسپریس، اکبر ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس کے ساتھ چاروں دن اضافی کوچز لگائی جائیں گی، ان اضافی کوچز کی بکنگ کھول دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے تمام ڈویزنل افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ موسم کی صورت حال اور ریلوے عید آپریشن کے پیش نظر اپنے اپنے ڈویژن کی حدود میں رہیں اور آپریشنل سٹاف کو بھی چھٹی نہ دی جائے۔

مزیدخبریں