( قیصر کھوکھر ) حکومت پنجاب نے عیدالاضحٰی پر تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، سرکاری ملازمین 12 اگست سے 15 اگست تک عید تعطیلات منائیں گے۔
حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 12 اگست بروز پیر سے 15 اگست بروز جمعرات تک تمام صوبائی دفاتر عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 اگست بروز جمعہ تمام محکموں، اداروں، تعلیمی اداروں، اور سول سیکرٹریٹ میں ورکنگ ڈے ہوگا جبکہ 17 اگست کو بھی سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔