شاہین عتیق: تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف غلط حلفیہ بیان دینے کے استغاثے کی سماعت سات ستمبر تک ملتوی، سیشن عدالت نےآئندہ تاریخ پر وکلا کو اپنی بحث مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
سیشن جج لاہورقیصر نذیر بٹ کی عدالت میں الیکشن کمیشن کی طرف سے سینئروزیرعبدالعلیم خان کے خلاف دائر استغاثے کی سماعت ہوئی، عدالتی تعطیلات کی وجہ سے وکلا اپنی جزوی بحث کرسکے، عدالت نے سماعت سات ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بحث مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
الیکشن کمیشن کی طرف سےعبدالعلیم خان پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے این اے ایک سو بائیس میں ضمنی الیکشن کے دوران حلفیہ بیان میں غلط بیانی کی، عدالت میں عبدالعلیم خان نے بری کرنے کی درخواست دی ہے جس پر عدالت نےوکلا کو بحث کے لیے طلب کر رکھا ہے۔