پنجاب پولیس کے انسپکٹرزکو اپنے اضلاع میں رپورٹ کرنے کی ہدایات

6 Aug, 2019 | 11:35 AM

Shazia Bashir

 عابد چوہدری: پنجاب پولیس کے 15 پولیس انسپکٹرز کو  پنجاب کانسٹیبلری میں 1سال کا عرصہ مکمل کرنے پرواپس اپنے اضلاع میں رپورٹ کرنے کی ہدایات۔

ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کیپٹن ریٹائرڈ احمد لطیف کی طرف سے جاری مراسلے کے مطابق 1سال کا عرصہ مکمل کرنے والوں میں لاہور پولیس کے 3انسپکٹرز بھی شامل ہیں، انسپکٹر محمد علی بٹ، خالد حمید، محمد محمود، لیاقت علی، محمد اکرم کا پی سی میں عرصہ مکمل۔  جبکہ انسپکٹرظفر اقبال، فریاد حسین، تمثیل سہیل، بشیر احمد، اور ذوالقرنین، انسپکٹر آصف شاہ، حیدر علی، ٹیپو سلطان اور منظور حسین کا پنجاب کانسٹیبلری میں عرصہ مکمل ہونے پر واپس اضلاع میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں