علی ساہی: شائقین ہاکی کے لئے اچھی خبر انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے چھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ راولپنڈی سے لاہور منتقل کرنے کی منظوری دے دی ، پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ اولمپئین نوید عالم کہتے ہیں کہ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے یہ پاکستان میں ہاکی بحالی کی طرف اہم قدم ہوگا۔
سٹی 42 انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں عمان، بنگلہ دیش، سری لنکا، قازقستان ،افغانستان اور قطر کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنا منٹ 22 سے 30 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ اولمپئین نوید عالم کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی میں مدد ملے گی۔
شائقین ہاکی کے لیے خوشخبری
6 Aug, 2018 | 04:22 PM