جن نکالنے کا جھانسہ دے کر جعلی پیر نے 2 بچیوں کو اغواء کر لیا

6 Aug, 2018 | 03:30 PM

حرااعوان

سٹی 42: جعلی پیرنے جن نکالنے کاجھانسہ دے کرمبینہ طورپرخاتون سمیت دوبچیوں اغوا کر لیا، پولیس نے ماں بیٹی کوبازیاب کرایامگرکرن نامی بچی ابھی تک نہیں مل سکی،متاثرین نے عدالت کادروازہ کھٹکھٹادیا۔

سٹی 42 کے مطابق لاکھ کوششوں کے باوجودجعلی پیروں سے آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹانہ جاسکا۔ جن نکالنے کے بہانے خاتون کواس کی دو بچیوں سمیت اغواء کرنے کاافسوسناک واقعہ اُس وقت سامنے آیاجب متاثرین انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئے۔   عدالت میں دائرکی گئی درخواست کے مطابق جعلی پیرنےقصور میں ساجدہ نامی خاتون اوراس کی 2 بچیوں کو1لاکھ26ہزار میں فروخت کردیا۔ سبزہ زارپولیس نےمہک اورساجدہ کوبرآمدکرلیامگرکرن تاحال لاپتہ ہے۔

یہ بھی لازمی پرھیں۔۔۔ایک اور معصوم کلی وحشت کا نشانہ بن گئی 

 علاوہ ازیں جعلی پیرسے برآمد کی گئی ساجدہ اوراس کی بچی مہک کو سیشن عدالت میں پیش کیاگیا۔عدالت نے کرن کی بازیابی کیلئے سبزہ زارپولیس سے فوری طورپررپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزیدخبریں