غیر ملکی ماڈل انوکھا روپ دھارے عدالت میں پیش

6 Aug, 2018 | 02:34 PM

حرااعوان

یاورذوالفقار:غیر ملکی ماڈل ٹریسا سر پر لال دوپٹہ اوڑھے سنجیدہ انداز میں سیشن کورٹ میں پیش ہوئی، ٹریسا کمرہ عدالت میں فیملی کویاد کرکے رنجیدہ رہی، عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے ماڈل گرل کےخلاف مقدمے کے دیگر گواہان کو گرفتار کرکےپیش کرنےکا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔

سٹی 42 کے مطابق غیرملکی حسینہ منشیات کیس میں پولیس کی حراست میں لال دوپٹہ اوڑھے ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئی۔ ماڈل گرل پیشی کے موقع پر افسردہ نظر آئی۔کمرہ عدالت میں موسم گرما کی ایک ماہ کی چھٹیوں کا سن کر پریشان ہوگئیں۔ عدالت کے روبرو کسٹم حکام کے دو گواہان نے شہادت قلمبند کرائی۔ دونوں اہلکاروں نے بتایا کہ ملزمہ کی چیکنگ کے دوران منشیات ٹیچی کیس سےبرآمد کی تھی۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں۔۔۔شاہین ائیر لائنز چین میں پھنسے لاہوریوں کو لینے پہنچ گئی 

 اہلکاروں نے مزید بتایا کہ ماڈل ٹریسا کے ساتھی ملزم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔عدالت نے دونوں اہلکاروں کی شہادت قلمبند کرتے ہوئے سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی اور مقدمے کے تمام گواہان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی کارروائی کے بعد ماڈل گرل کو پولیس کی حراست میں بخشی خانے منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں