بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے لاہوریوں کا بڑا نقصان کر ڈالا

6 Aug, 2018 | 01:35 PM

حرااعوان

حسن خالد: لاہور میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،رات گئے شہر کے مختلف علاقے گھنٹوں تاریکی میں ڈوبے رہے، کم وولٹیج اور بجلی کی آنکھ مچولی نے شہروں کے قیمتی آلات خراب کر ڈالے۔

سٹی 42 کے مطابق چند روز قبل ٹرانسمیشن لائن میں خرابی اور راوی گرڈ سٹیشن بند ہونے کے بعد سے بجلی کی سپلائی کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا ہے جبکہ این ٹی ڈی سی اور لیسکو حکام ٹس سے مس نہیں ہورہے۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں تک جا پہنچا۔ شہر کے مختلف علاقے والٹن ،دھرمپورہ ،لال پل، صدر کینٹ،گڑھی شاہو،بی بی پاک دامن،باغبانپورہ ، ، سبزہ زار ، گلشن راوی ، ٹھوکر نیاز بیگ ، ٹاؤن شب ، گرین ٹاؤن ، شادمان اور واپڈا ٹاؤن سمیت متعدد مقامات پر بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔انٹرمیڈیٹ امتحانات، طلباء کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول جاری 

 بدترین لوڈشیڈنگ اور گرمی کے ستائے شہریوں کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نہ تو فون اٹھارہے ہیں اور نہ دفاتر میں مل رہے ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی بھی نایاب ہوکر رہ گیا جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں