احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روزہ توسیع

6 Aug, 2018 | 01:16 PM

حرااعوان

سٹی 42: احتساب عدالت نے آشیانہ سکینڈل کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روزہ توسیع دیدی۔   

یہ بھی دیکھیں۔۔۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ سکینڈل کیس میں ملوث احد چیمہ کونیب نے احتساب عدالت پیش کیا۔ نیب نے احدچیمہ کےمزیدجوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جس پر احتساب عدالت نے 14روزہ توسیع دیدی۔اب ملزم کو20اگست کودوبارہ پیش کرنےکاحکم دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی ضرور  پڑھیں۔۔۔الیکشن 2018 میں بدترین دھاندلی کی گئی: حمزہ شہباز 

 واضح رہے کہ کیس کے دیگرملزمان شاہد شفیق،بلال قدوائی،امتیازحیدراوراسرارسعید کو بھی پیش کیا گیا۔عدالت نے چاروں ملزموں کےریمانڈ میں بھی توسیع کردی جب کہ اسرارسعید آشیانہ سکینڈل کیس میں ضمانت پررہا ہیں۔

مزیدخبریں