عمر اسلم: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف لیگی رہنماوں سے ملاقات، کہتے ہیں پنجاب میں عوام نے حکومت بنانے کامینڈیٹ مسلم لیگ ن کو دیا ہے۔
سٹی 42 کے مطابق مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماوں سے ملاقات کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ مثبت سیاست کے علمبردار ہیں۔کارکن ثابت قدم رہیں۔قوم کے مینڈیٹ پر آخری دم تک پہرہ دیں گئے۔حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قومی خدمت اور تعمیروترقی میں بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ (ن) نے ہار مان لی
حمزہ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ 2018 کےالیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی۔اس موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنما احمد سلیم بٹ،غلام دستگیر شاہ ،صبغت اللہ سلطان اور کبیر تاج سمیت دیگربھی موجود تھے۔