وزیراعلیٰ مریم نوازنے راولپنڈی میں کلثوم نواز ہسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دیدی

6 Apr, 2025 | 08:41 PM

ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کو بین القوامی معیار کے علاج اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 300 بیڈ پر مشتمل ہسپتال (کلثوم نواز ہسپتال)  بنانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق چوہڑ چوک میں واقع پرانے جی ٹی ایس کے اڈے کی جگہ پر راولپنڈی کینٹ کے دل میں واقع 36 کنال زمین پر 300 بیڈ پر مشتمل اسپتال کی تعمیر کے حوالے سے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے، میگا پروجیکٹ کی تعمیر کا آغاز رواں برس میں کیا جائے گا جبکہ پبلک سروس ڈویلپمنٹ پروجکیٹ پی ایس ڈی پی میں اس پروجیکٹ کی رقم کو منظور کیا جائے گا۔

کلثوم نواز ہسپتال کی تعمیر سے راولپنڈی کی مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ ٹیکسلا اٹک ہری پور فتح جنگ ترنول حسن ابدال گولڑہ کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔ ہسپتال میں دل کے مریضوں کا وارڈ بھی بنایا جائے گا ۔ ہسپتال میں راولپنڈی کینٹ کے شہریوں کو بین القوامی معیار کے علاج اور طبی سہولیات فراہم کیا جائے گا۔ 

رکن قومی اسمبلی ملک ابرا اور رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار  نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کو ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے، ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے اس اسپتال کی تعمیر ہمارا خوب تھا ماضی میں ہمارا علاقہ سیاست کی نظر ہوگیا لیکن اب اقتدار عوام کے پسندیدہ افراد میں ہے کلثوم نواز اسپتال کی تعمیر سے حلقے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروجکیٹ کے لئے خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں گے جبکہ وزیر اعظم شہاز شریف اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مزیدخبریں