اٹک؛ دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی

6 Apr, 2025 | 07:01 PM

سٹی 42 : دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، جس میں موجود 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ 

اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، حادثے کے باعث بوٹ میں سوار 3 افراد ڈوب گئے۔ حادثے کے دوران موقع پر موجود سیاحوں نے تینوں افراد کو زندہ نکال لیا ۔ 

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے اور پکنک منانے پر پابندی لگا رکھی ہے، مگر پابندی پر عمل درآمد کرانے کے لیئے انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں۔

مزیدخبریں