ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان ؛پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی

 پی ایس ایل 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان ؛پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی : ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ۔ 

انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک پہلی بار کمنٹری پینل کا حصہ ہونگے،مارک نکولسڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین کمنٹری میں شامل ہونگے،مارٹن گپٹل اور اطہرعلی خان بھی کمنٹری کاحصہ ہوں گے ۔

آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالکر بھی پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کمنٹری کرینگی،رمیز راجہ ،وسیم اکرم، وقاریونس اور عامر سہیل کمنٹری کریں گے۔ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ انالسٹ سکندر بخت کمنٹری پینل میں شامل ہیں ،سابق کپتان وسیم اکرم کا پی ایس ایل کمنٹری میں ڈیبیو ہوگا. 

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی،اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید ، علی یونس،عقیل ثمر ،مرینہ اقبال و سلمان بٹ شامل ہیں ۔ 

ایرن ہالینڈ اور زینب عباس میچوں کے دوران پریزینٹرز ہوں گی، پی ایس ایل 11 اپریل سے18 مئی تک لاہور ،کراچی ،راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔