سٹی42: میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے ٹولنٹن مارکیٹ میں5ہزار850کلو گرام بیمار مضر صحت مرغیاں اور مضر صحت گوشت تلف کردیا۔
ٹولنٹن مارکیٹ میں15 سپلائرز، 52ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس خراب پولٹری کے سپلائر کو جرمانہ عائد کیا گیا
فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ بکر منڈی میں گودام سے مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کیا گیا۔
تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئیں۔
بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھیں۔ ویٹرنری سپیشلسٹ نے ان مضر صحت مرغیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کرنا سنگین جرم ہے ، زیادہ منافع کی لالچ میں صحت دشمن عناصر کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ،بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔