ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرا مشن صرف تھیٹر سے فحاشی اور بیہودگی کا خاتمہ کرنا ہے: عظمیٰ بخاری

میرا مشن صرف تھیٹر سے فحاشی اور بیہودگی کا خاتمہ کرنا ہے: عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا اپنے بیان میں کہنا تھا تھیٹرز کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں فیملیز ڈرامے دیکھنے آئیں، تھیٹر مالکان اور فنکار کو سدھرنے کے لیے ایک سال تک دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ تمام تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کی گارنٹی دی، اسکے باوجود جن لوگوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی انہی کے خلاف کارروائی ہورہی۔
کسی کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں نہ کسی سے بلیک میل ہونگی، تھیٹر سے بے حیائی کے خاتمے کے معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں۔
تھیٹر کے حوالے سے جلد نئی قانون سازی کی جارہی ہے، آئندہ چند روز میں تھیٹر کی نئی پالیسی بن جائے گی، تھیٹر کی بہتری کیلئے اقدامات پر عوامی مثبت ردعمل حوصلہ افزاء ہے،عوام بھی تھیٹر سے بے حیائی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔