ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چڑیا گھر میں سیاحوں کا رش، بندر اور شیر توجہ کا مرکز

لاہور چڑیا گھر میں سیاحوں کا رش، بندر اور شیر توجہ کا مرکز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور چڑیا گھر میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ، لاہور سمیت مختلف شہروں سے آئے سیاح  اور  ننھے پھول بندروں کی اٹھکیلیوں سے لے کر شیروں کی دلکش حرکات تک، چڑیا گھر کے جانور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

شیروں کے شوقین سیاح شیر کے وجود اور ان کی حرکات سے محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ ریچھ بھی کسی سے کم نظر نہیں آتے اور عوام کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ فش ایکویریم میں موجود میرین مچھلیاں بھی سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

چڑیا گھر کے ہولو ورس میں سیاح جانوروں کے بارے میں آگاہی حاصل کر رہے ہیں اور جنگلی ماحول کے ساتھ تصویریں بنوا رہے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم میں گرمی کی شدت میں واضح کمی کے باعث چڑیا گھر کی سیر پر سکون ہو گئی ہے۔

سیاحوں کامزید  کہنا ہے کہ کچھ جانور ابھی تک تنہا ہیں اور ان کی جوڑی مکمل کی جائے، خصوصاً ہرنوں کی اقسام کافی دلکش اور پرکشش ہیں۔