ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈز کی والدہ کے مرنے کی افواہ حقیقت میں بدل گئی

معروف بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈز کی والدہ کے مرنے کی افواہ حقیقت میں بدل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کی والدہ کم فرنینڈس کوالدہ انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکولین کی والدہ کم فرنینڈس کو ہیٹ اسٹروک ہوا تھا جس کے سبب انہیں مارچ کے آخری ہفتے میں ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں تھیں۔اداکارہ کو ہسپتال میں آتے جاتے بھی دیکھا گیا جبکہ اداکارہ کے والد بھی ہسپتال کے باہر پریشانی میں نظر آئے۔

2 اپریل کو متعدد نیوز پیجز نے یہ خبر شائع کی کہ کم فرنینڈس دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں جس پر جیکولین کے فینز اظہارِ ہمدردی بھی کرتے دکھے لیکن خود اداکارہ کی جانب سے کوئی تصدیقی بیان نہیں آیا۔جہاں یہ خبریں کم فرنینڈس کی موت کی خبر سب تک پہنچا چکی تھی وہیں 6 اپریل کی صبح کم فرنینڈس کی موت کی خبر بھارت کے متعدد نامور نیوز پیجز پر شیئر کی گئی جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اس سے پہلے کم فرنینڈس کی موت کی افواہ پھیلی تھی جس میں صداقت نہیں تھی۔

رپورٹس کے مطابق کم فرنینڈس کا انتقال ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں ہوا۔ اس سے پہلے یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ کم فرنینڈس کا انتقال کینسر سے طویل عرصے جنگ لڑنے کے بعد ہوا تھا لیکن بعد میں یہ بھی کہا گیا کہ انہیں ہیٹ اسٹروک کے بعد آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم، ان کے انتقال کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔

اگرچہ جیکولین کی جانب سے تاحال ان  کی والدہ کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ان کی والدہ کے آخری سفر کی تیاریوں کی جھلکیوں وائرل ہوچکی ہے۔ایک ویڈیو میں کم فرنینڈس کی میت کو گاڑی میں آتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں آگے کی جانب دو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔

دوسری وائرل ویڈیو میں خود جیکولین فرنینڈس والدہ کی آخری رسومات کیلئے سفید جوڑے میں ملبوس ہوکر پہنچیں اور اندر کی جانب چلی گئیں۔ فینز کی جانب سے جیکولین فرنینڈس کیلئے محبت اور ہمدردی سے بھرے پیغامات سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔