کلیم اختر:سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا ای زی فائل پورٹل میں "کارپوریٹ اکاؤنٹ کھولنے" کانیا سیکشن متعارف کروانیکافیصلہ۔
کارپوریٹس کیلئےایک ہی دن میں اکاؤنٹ کھولنےبارےاقدامات اٹھانےکاعمل شروع کر دیا گیا، ایس ای سی پی نےسنٹرل ڈپازٹری کمپنی کیساتھ مشاورت سےایک کانسپٹ پیپرتیارکرلیا۔
اس عمل سے ای زی فائل پورٹل کو اسی دن کارپوریٹ بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے مزیدبہتربنایاجاسکےگا، کانسپٹ پیپر تیار کا مقصد ضوابطی، تکنیکی و ڈیجیٹل طریقہ کار کو بینکنگ نظام کیساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔
غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے کے ساتھ کارکردگی کو بھی مزید بہتر کیا جا سکے گا، کاروبار میں آسانی کو فروغ، مالی شمولیت کو بڑھانا و معاشی ترقی کی حمایت کرنا خصوصیات میں شامل ہے۔
تصدیق شدہ ڈیٹا بغیر کسی رکاوٹ و معیاری پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب بینکوں کیساتھ شیئر کیاجائیگا۔