ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ سارا لورین کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

معروف اداکارہ سارا لورین کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بالی وڈ کی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کی والدہ انتقال کرگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارا لورین نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر فینز کیساتھ شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی  والدہ کے دنیا سے رخصت ہوجانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ،’آج میں آپ کو لکھ رہی ہوں کیونکہ  دل دکھ اور خلا سے بھرا ہوا ہے۔میری ماں، میری سب کچھ، آج اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں’۔

اداکارہ نے لکھا کہ،’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جو میرے جذبات کو بیان کر سکیں، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے اندر کا ایک حصہ بھی آپ کے ساتھ چلا گیا ہے،اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آگے کیسے بڑھوں۔آپ میری چٹان تھیں، میری طاقت کا سرچشمہ،اور میں ہمیشہ آپ کی ہمت اور صبر کا دل سے معترف رہی ہوں۔‘

سارا نے غم کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،‘آپ سب سے شاندار خاتون تھیں جنہیں میں نے کبھی جانا،اور آپ کی کمی ہمیشہ شدت سے محسوس کروں گی۔میری آپ سے محبت بے حد و حساب ہے،اور ہم نے جو لمحے ایک ساتھ گزارے، وہ میری زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔الوداع ماں، آپ ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہیں گی۔’

یاد رہے کہ  اداکارہ سارہ لورین کی پیدائش خلیجی ملک کویت میں ہوئی اور زندگی کے ابتدائی سال بھی انہوں نے وہیں پر گزارے لیکن جب  12 سال کی عمر میں ان کے والد کا انتقال ہوا تو وہ والدہ کے ہمراہ کویت سے پاکستان منتقل ہوئیں اور محض 13 سے 14 سال کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا۔ان کی والدہ کا تعلق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے جبکہ ان کے والد کے حوالے سے خبریں ہیں کہ وہ بھارتی تھے تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کبھی کوئی وضاحت نہیں کی۔