سٹی42: فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ، تھانہ گوالمنڈی کے انچارج انویسٹی گیشن نعیم شہزاد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں سمیر علی اور محمد سعید شامل ہیں۔
ملزم سمیر علی پر الزام ہے کہ اس نے لین دین کے معاملے میں شہری محمد افضال کو بوگس چیک دیے تھے جبکہ ملزم محمد سعید نے شہری سلیمان شفیق کی بطور امانت دی ہوئی رقم خورد برد کر لی تھی۔
پولیس انچارج نعیم شہزاد نے بتایا کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔