سٹی42:اسرائیلی فوج کی جانب سے 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کے قتل کا واقعہ،عرب میڈیا کے مطابق واقعے کی ویڈیو ایک ماہ بعد منظرعام پر آگئی۔
لاش اور موبائل فون ایک ہفتے بعد اجتماعی قبر سے چودہ دیگر امدادی کارکنوں کے ساتھ ملا، ویڈیو اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایک کارکن کے موبائل سے بنائی گئی۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایمبولینسوں، فائر ٹرک، اقوام متحدہ کی گاڑی پر پہچان کے نشانات موجود ہیں۔گاڑیوں پر ایمرجنسی سگنل والی لائٹیں بھی جل رہی تھیں۔
ویڈیو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے سامنے پیش کر دی گئی ہے۔ویڈیو بنانے والے کارکن کو کلمہ شہادت پڑھتے بھی سنا جاسکتا ہے۔