ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دنیا کا کونسا ملک سب سے پہلے سمندر میں ڈوب جائے گا؟

 دنیا کا کونسا ملک سب سے پہلے سمندر میں ڈوب جائے گا؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:عالمی درجہ حرارت میں خطرناک اضافے کے باعث بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک "تووالو" گلوبل وارمنگ کی زد میں آ کر دنیا کا پہلا ملک بن سکتا ہے جو مکمل طور پر سمندر میں ڈوب جائے گا۔

  سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ رفتار سے گلیشیئرز پگھلتے رہے اور سمندر کی سطح بلند ہوتی رہی تو اندازہ ہے کہ سال 2050ء تک تووالو مکمل طور پر زیرِ آب آ جائے گا۔

 اس بدقسمت دیس میں تقریباً 11 ہزار انسان آباد ہیں جن کے گھربار اور وطن ہی نہیں تاریخ اور تہذیب وثقافت بھی مٹنے کے خطرے سے دوچار ہو چکی ہے۔