ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا

City42 , COVID19, Corona Virus, Lahore General Hospital, LGH, Medical Professional, city42
کیپشن: ڈاکٹر الفرید ظفر سٹی 42 کے ایک شو میں اپنے ہاسپٹل مین کورونا وبا کا مقابلہ کرنے کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ اس وبا کے ابتدائی دنوں مین خوڈ ڈاکٹر الفرید کو بھی کورونا وائرس لگ گیا تھا۔ اب کہا جا رہا ہے کہ وہ دوسری مرتبہ اس وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جنرل ہسپتال کے  ایم ایس  الفرید ظفر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں کووڈ19 وائرس لگ گیا ہے۔ وہ گھر پر کورنٹائین ہو گئے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ   پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹوٹ (پی جی ایم آئی)  کے پرنسپل اور جنرل ہاسپٹل کے ایم ایس ڈاکٹر  الفرید ظفر  کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سے وہ ہسپتال مین ڈیوٹی نہین کر رہے بلکہ گھر پر کورنٹائین ہو گئے ہیں۔  

طبی ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہین کہ کورونا پاکستان میں اب تک موجود ہے اور یہ پھر سے وبا کی سورت اختیار کرنے کا پوٹینشل رکھتا ہے۔ تاہم ملک بھر میں کووڈ 19 سے بچنے کے انتظام عام شہری تو کیا خود میڈیکل پروفیشنلز بھی نہیں کر رہے۔

ڈاکتر الفرید ظفر نے  کووڈ 19 وبا لاہور میں پھیلنے کے بعد جنرل ہاسپٹل میں سامنے کھڑا ہو کر کووڈ کا مقابلہ کیا تھا۔ اس دوران مناسب احتیاط نہ ہونے کے باعث انہیں بھی کووڈ 19 لگ گیا تھا۔ اب دوسری مرتبہ انہیں یہ وائرس لگا ہے۔