انگوٹھے کے نشان چرا کر غریبوں کو ٹھگنے والے تین شاطر گرفتار

6 Apr, 2024 | 10:23 PM

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے غریب عورتوں کے انگوٹھے کے نشانات سے سیلیکون کے جعلی انگوٹھے بنا کر غریب خواتین کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم نکلوانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سیل حیدرآباد نے ٹنڈو محمد خان میں مونو ٹیکنیکل کالج ڈسٹرکٹ میں واقع سینٹر پر کارروائی کی جہاں سے ملزمان شبیر احمد، غلام عباس اور آصف علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

 یہ تینوں شاطر ملزم سادہ لوح شہریوں کے انگوٹھے کر نشانات چرا کر ان کے  سیلیکون انگوٹھے بنا لیتے تھے اور ان جعلی انگوٹھوں کے زریعہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر کے مدد کے مستحق غریبوں کے اکاؤنٹ خالی کر  دیتے تھے۔ تین افراد کا یہ جعلساز گروہ  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مختلف اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے نکال کر کھا چکے ہیں۔ گرفتار ہونے والے ان تین افراد سے تین  بی وی ایس ڈیوائسزز اور 5 موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ان سے 44 شناختی کارڈ، سیلیکون تھمز اور کیش نکلوانے کی متعدد سلپس بھی برآمد ہوئیں۔ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں