سٹی42: امریکہ کے میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہی؟ں کہ ایران اگلے ہفتے اسرائیل پر ڈرون حملے کرسکتا ہے.
امریکی میڈیا میں انٹیلیجنس ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر مبنی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ایران اگلے ہفتے اسرائیل پر درجنوں ڈرون حملے کرسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے ممکنہ طور پر اسرائیلی دارالحکومت ان حملوں کا نشانہ بن سکتا ہے۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایران ڈرونز کے ساتھ کروز میزائل بھی استعمال کرسکتا ہے۔اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ حملہ رمضان ختم ہونے سے پہلے ہوگا۔