نشتر ٹاؤن پریس کلب میں افطار ڈنر اور احباب کی محفل

6 Apr, 2024 | 09:41 PM

سٹی42: نشتر ٹاؤن پریس کلب  میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا  میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور ایگزیکٹو باڈی کے ارکان نے شرکت کی۔

افطار ڈنر کا اہتمام نشتر ٹاؤن پریس کلب لاہور کے چیئرمین نعمان اکبر گھمن کی جانب سے کیا گیا۔

 افطار سے قبل سردار اصغر علی عباسی نے تلاوت کلام پاک کی اور انجم شہزاد نے نعت رسول مقبول کے خوبصورت اشعار پڑھے ۔ افطار ڈنر کے بعدارکان نےمل کر ایک خوبصورت محفل سجائی ۔

سی ای سی کے سینئر وائس چیئرمین سید لیاقت حسین بخاری نے کہا کہ آج دوستوں کے ساتھ مل کے افطار ڈنر کرنے اور خوبصورت محفل سجانے کو ہمیشہ یاد رکھوں گا یہ میری زندگی کے یادگار لمحات ہیں۔  اور صدر NTPC  سردار اصغر علی عباسی نے کہا کہ دوستوں کا مل کر بیٹھنا اچھا لگتا ہے افطار ڈنر کروانے پر چیئرمین NTPC نعمان اکبر گھمن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 نشتر ٹاؤن پریس کلب لاہور کے جنرل سیکرٹری اقبال نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خوبصورت محفلوں کو سجاتے رہنا چاہیے اس طرح کی محفلوں سے دکھوں میں کمی اور زندگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

 چیئرمین NTPC نعمان اکبر گھمن نے پروگرام کے آخر میں تمام دوستوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم لوگ کوشش کریں گے کہ اس طرح کی خوبصورت بیٹھک آئندہ بھی سجاتے رہیں ۔ 

 افطار ڈنر میں نشتر ٹاؤن پریس کلب لاہور کے CEC ارکان انجم شہزاد ، عبدالستار عاجز اور جاوید اقبال وٹو نے شرکت کی ۔ ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداران میں سے صدر سردار اصغر علی عباسی ، نائب صدر خالد خان ، نائب صدر عتیق کھوکھر ، جنرل سیکرٹری اقبال نیازی ، جوائنٹ سیکرٹری اخلاق احمد ، فنانس سیکرٹری رانا عمران اور انفارمیشن سیکرٹری ہارون رحمن خان نے بھی شریک ہوئے ۔ سکائی ویب چینل کے چیئرمین ریحان کھرل ، علی رضا ، عابد علی مکیانہ، سید جعفر علی کاظمی ، اعجاز اکرم ، حمزہ علی اور انس ستار خاص طور پر شریک ہوئے۔

مزیدخبریں