ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہر آلود چائے پی کر مرنے والے تمام افراد کی موت چائے میں ملائی گئی انتہائی خطرناک گندم میں رکھنے والی گولیوں کے زیر سے ہوئی۔
پوسٹمارٹم سے پتہ چلا کی مرنے والے پانچوں بچوں اور ان کی والدہ کے معدے تقریباً خالی تھے۔ انہوں نے غالباً کچھ کھائے بغیر چائے ہی پی تھی، طبی ماہرین کا اندازہ ہے کہ چائے میں ملائی گئی گندم والی گولیوں کی مقدار کم تھی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مرنے والوں میں سے صرف نادیہ بی بی اور اس کی بیٹی اقصیٰ کا پوسٹمارٹم کیا۔ باقی چار بچوں کو پہلے جنازہ پڑھ کر دفنا دیا گیا تھا۔ نادیہ بی بی اور اقصیٰ کی نماز جنازہ گوجرہ میں پڑھائی جائے گی۔ دونوں مقتولہ خاتون کے ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ پانچ بچوں ور بوی کا قاتل پولیس کی تحویل میں ہے۔