ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چھ اموات؛ چائے میں گندم میں رکھنے والی گولیاں ملائی گئی تھیں

Toba Tek Singh, Poisonous tea, Six persons murdered, City42, Postmortem report, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہر آلود چائے پی کر مرنے والے تمام افراد کی موت چائے میں ملائی گئی انتہائی خطرناک گندم میں رکھنے والی گولیوں کے زیر سے  ہوئی۔

پوسٹمارٹم سے پتہ چلا کی مرنے والے پانچوں بچوں اور ان کی والدہ کے معدے تقریباً خالی تھے۔ انہوں نے غالباً کچھ کھائے بغیر چائے ہی پی تھی، طبی ماہرین کا اندازہ ہے کہ چائے میں ملائی گئی گندم والی گولیوں کی مقدار کم تھی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مرنے والوں میں سے صرف نادیہ بی بی اور اس کی بیٹی اقصیٰ کا پوسٹمارٹم کیا۔  باقی چار بچوں کو پہلے جنازہ پڑھ کر دفنا دیا گیا تھا۔ نادیہ بی بی اور اقصیٰ کی نماز جنازہ گوجرہ میں پڑھائی جائے گی۔ دونوں مقتولہ خاتون کے ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ پانچ بچوں ور بوی کا قاتل پولیس کی تحویل میں ہے۔