فرزانہ صدیق : راولپنڈی میں تعینات ڈولفن اہلکار کی خاتون کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شہزاد ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، جس کے مطابق ملزم تصور ستی متاثرہ خاتون کو شادی سے پہلے اود بعد میں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ، ملزم نے کسی کو بتانے کی صورت میں وڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں ، ملزم نے وڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر دو لاکھ روپے بھی وصول کیے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔