اسرار خان: لاہور میں رمضان المبارک میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے۔
ماہ رمضان کے پہلے 24 روز میں مختلف نوعیت کی 6034 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں قتل کی 16، اقدام قتل کی 41 وارداتیں پولیس ریکارڈ کا حصہ بنیں، اس کے علاوہ راہزنی کے 399، جھپٹا مارنے کے 585 مقدمات درج کئے گئے۔
شہر میں 56 موٹر سائیکلیں اور ایک کار اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی، جبکہ 771 موٹر سائیکلیں، 29 کاریں بھی چور لے اڑے۔ مختلف علاقوں میں کمرشل گاڑیوں کے چوری کے 64 مقدمات درج ہوئے۔ اس کے علاوہ نقب زنی کی 193، چوری کی 3880 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔