نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا حلف امارات 18 اپریل کو ہو گا، قیصر شریف

6 Apr, 2024 | 05:08 PM

ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا حلف امارات 18 اپریل کو ہو گا۔ 

قیصر شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ حافظ نعیم الرحمان جامعہ مسجد منصورہ میں بڑی تقریب میں امارات کا حلف لیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر منتخب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی طرف سے تقریب کا دعوت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کی مرکزی ، صوبائی قیادت اور اراکین بڑی تعداد میں موجود ہوں گے۔ نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان تقریب سے خطاب کریں گے۔ 

مزیدخبریں