بھیک مانگنے والی کمسن بچیوں کے ریپ کا ایک ملزم گرفتار دوسرا فرار

6 Apr, 2024 | 04:17 PM

وقاص احمد: لاہور میں راوی روڈ بھیک مانگنے والی 2کمسن بچیوں کے ریپ کا ایک ملزم پکڑا گیا، دوسرا ملزم اب بھی مفرور ہے۔ 
راوی روڈ پولیس نے بتایا ہے کہ اس نے دو بچیوں کے ریپ میں ملوث مرکزی ملزم واصف عرف واسو کو گرفتار کر لیا ہے۔  ملزم اپنے باپ کے ہمراہ پولیس سے چھپنے کی کوشش کر رہا تھا۔ 

ایس پی سٹی نے بتایا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے حقائق پر مبنی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا  ہے۔

واضح رہے کہ لاہو کے علاقہ راوی روڈ پر واصف عرف واسو اور اس کے سگے بھائی نے مل کر بھیک مانگنے والی دو کم سن بچیوں کو راشن دینے کا جھانسہ دے کر ایک کارخانے میں لے گئے تھے جہاں انہوں نے مل کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچیوں کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی تھی لیکن ملزموں کی گرفتاری کے لئے بروقت کارروائی نہیں کی جا سکی تھی جس کے سبب ایک ملزم غاب ہو گیا ہے۔ 

مزیدخبریں