سٹی42 : عید الفطر میں چند روز باقی خواتین کی چھوٹی عید کی بڑی تیاریاں جاری ،خواتین اچھرہ مارکیٹ میں عید شاپنگ کیلئےپہنچ گئیں۔
اچھرہ بازارمیں کوئی میچنگ جوتا خریدتا نظرآیا تو کوئی جیولری، جبکہ بازار میں چوڑیوں کی دکانوں پر بھی خواتین کا رش ہے۔ خواتین کہتی ہیں کہ عید میں کچھ دن باقی رہ گئے ہیں، بس عید کی تیاری مکمل کر رہے ہیں۔ میچنگ جوتے اور جیولری خریدنے آئے ہیں جبکہ کچھ خواتین اپنے بچوں کے ملبوسات خریدتی نظر آئیں، جہاں بازار میں ایک طرف بہت رش تھا، وہیں دوسری جانب عوام مہنگائی کا شکوہ کرتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کافی ذیادہ ہے، مہنگائی کنٹرول ہونی چاہیئے تاکہ غریب بھی خوشی سے عید منا سکیں۔