سٹی42: پاکستانی کچن کے لازمی جزو ہلدی کی کاشت کا وقت آ گیا۔ موثر جراثیم کش اور درجنوں طبی فوائد کی حامل ہلدی پاکستان کے ہر گھر کی لازمی ضرورت ہے۔ ہلدی کو اپریل کے پہلے ہفتے سے کاشت کرنے کا آغاز کر دیا جاتا ہے۔ یہ گھروں میں کیاریوں اور بڑے گملوں میں بھی کاشت ہو سکتی ہے۔
زرعی ماہرین نے ہلدی کی اچھی پیداوار کے لئے ہدایات جاری کر دیں ۔ زرعی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ قطاروں کا باہمی فاصلہ چوبیس انچ ہونا چاہیے۔ پودوں کا باہمی فاصلہ نو انچ ہونا چاہیے۔
ہلدی کو کاشت کے لئے دبانے کے لئے کھرپے کی مدد سے دو انچ گہرا کھودکر بیج کاشت کریں۔ ہلدی کی فصل نو ماہ بعد پک جاتی ہے۔
ہلدی کی کاشت کے لئے زرخیز میرا زمین موزوں ہے ۔ ہلدی گرمی کے موسم مین اچھی طرح پھلتی پھولتی ہے۔ تیس سینٹی گریڈ سے اوپر ہلدی کاشت کریں زرعی ماہرین