ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ : جاں بحق ہونے والے چار بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

 ٹوبہ ٹیک سنگھ : جاں بحق ہونے والے چار بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاں بحق ہونے والے چار بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

 گوجرہ کے نواحی چک 364 ج ب میں ثانیہ، اقرا، مدیحہ اور علی حسن کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔گزشتہ روز چک 520 میں زہریلا مشروب پینے سے ماں سمیت پانچ بچوں کی حالت غیر ہوئی تھی جس کے بعد چار بچے جاں بحق ہوگئے تھے، مرنے والوں کی لعشیں ان کے ماموں نے وصول کیں، چاروں کی نماز جنازہ ان کے ماموں کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی۔

 علاوہ ازیں واقعے میں  بچوں کی ماں اور متاثرہ 16 سالہ اقصیٰ بھی دم توڑ گئی۔  جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6ہوگئی ہے۔ اقصی اور ماں نادیہ بی بی کو گزشتہ روز الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ماں اور بیٹی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی ۔
 

Ansa Awais

Content Writer