کاکول میں پتھر اٹھا کر پہاڑی پر ہائیکنگ، بابر اور اعظم کے نعرے لگ گئے

6 Apr, 2024 | 01:34 PM

سٹی42: کاکول میں کرکٹرز کے فٹنس کیمپ میں بابر اعظم وزنی پتھر اٹھا کر پہاڑی کی چوٹی پر پہنچے تو فیضا بابر بابر کے نعروں سے گونج اٹھی، ہر کوئی ان پر اد و تحسین کے ڈونگرے برسا رہا تھا، بابر اعظم بھاری پتھر اٹھا کر پہلاڑی پر اوپر پہنچنے والے پہلے کھلاڑی نہیں تھے، وہ آخری کھلاڑی  بھی نہیں تھے تاہم ساتھیوں نے ان کے چہرے کے تاثرات اور باڈی لینگویج  کو دیکھتے ہوئےبخیریت اوپر پہنچ جانے پر خوب شور مچا کر سلیبریٹ کیا۔

کاکول میں قومی کرکٹ کے نمایاں کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ کل شام تک جاری رہے گا۔ کرکٹرز کو اپنی فزیکل فٹنس بہتر بنانے کے لئے گزشتہ کئی روز سے سخت جسمانی محنت کرنا پڑ رہی ہے۔

سینئیر کھلاڑوں کی کرکٹ کی گراؤنڈ میں پرفارمنس کچھ بھی رہی ہو ، کاکول کے فوجی سکول کی فزیکل ٹریننگ کے میدانوں میں تقریباً سبھی  آرمی کے معیار سے کافی پیچھے دکھائی دیے۔ بابر اعظم بھی اتفاق سے ان کھلاڑیوں میں شامل رہے جو دوڑ اور دوسری سخت جسمانی مشقتوں میں ساتھی کھلاڑیوں سے دو قدم پیچھے ہی رہے۔

ہفتہ کے روز فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کو پتھر اٹھائے پہاڑ پر چڑھنے کی مشق کرائی گئی، کھلاڑیوں نے کئی کلو  گرام وزنی پتھر اٹھا کر پہاڑ کی چوٹی تک ہائیکنگ کی۔

وکٹ کیپر اعظم خان پتھر اٹھا کر پہاڑ  پر چڑھنے کی مشق میں سب سے پیچھے رہے، اعظم خان کا بھی چوٹی پر پہنچنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے محبت بھرا استقبال کیا گیا جبکہ ساتھی کھلاڑیوں کے اعظم، اعظم کے نعرے بھی لگائے گئے۔

قومی کرکٹرز کو  آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے 8 اپریل کو افطار ڈنر پر مدعو بھی کیا گیا ہے۔ کل شام ان کا فزیکل ٹریننگ کا کیمپ ختم ہو جائے گا۔

مزیدخبریں