وومن کرکٹر  بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار کے حادثہ میں زخمی

6 Apr, 2024 | 01:01 PM

سٹی42: وومن کرکٹر بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کراچی میں روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئیں، تیسری کرکٹر   منیبہ علی بھی حادثہ کا شکار ہونے والی کار میں موجود تھیں لیکن وہ زخمی ہونے سے بال بال بچ گئیں۔

ز بسمہ معروف، منیبہ علی اور غلام فاطم کراچی میں  قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شریک ہیں۔  تینوں پلئیر  جمعہ کی شب چائے پینے کے لئے اپنے ہوٹیل سے نکلی تھیں، ڈیفینس کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔ دو  پلیئر حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں پلیئرز کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں۔ انہیں معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پلئیرز اپنے ہوٹیل سے نکلی ہی تھیں کہ یوٹرن لیتے ہوئے ان کی گاڑی فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔بسمہ اور غلام فاطمہ کی انجری  بہت معمولی نوعیت کی تھی، تاہم پی سی بی کے مینوئل کے مطابق دونوں کے مکمل ٹیسٹ کروائے گئے ہیں اور پی سی بی کا میڈیکل پینل بھی ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

مزیدخبریں