عید سے پہلےعیدی کی تقسیم کا انعقاد

6 Apr, 2024 | 12:52 PM

Ansa Awais

سٹی 42 : سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی جانب سے تقریب تقسیم مالی امداد برائے مستحقین کا انعقاد کیا گیا ،سہیل شوکت بٹ کی بطور مہمان خصوصی شرکت ، تقریب میں مستحقین میں دو سو چیکس تقسیم کئے گئے۔ 
 عید سے پہلےعیدی کی تقسیم کا انعقاد کیا گیا ۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے مستحق افرادکو عید کی خوشیوں میں شریک کر لیا، جبکہ200 مستحق افراد میں تقریباً 25 لاکھ سے زائد رقم کے چیکس کی تقسیم کئے،محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام مالی امدادکی تقسیم کی۔ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا موضوع "ریاست ہو گی ماں کے جیسی" تھا ۔ڈی جی سوشل ویلفیئر آمنہ منیر نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔صوبائی وزیر نے جسمانی معذوری کے افراد کی سیٹ پر جا کر ان کو چیک پیش کیا ۔تقریب کا اہتمام ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی کینٹ نے رانا عبدالطیف کی سربراہی میں کیا۔سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ اگلے سال اس رقم کو ان شاءاللہ مزید بڑھایا جائے گا ۔
 

مزیدخبریں