سٹی 42 : برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 05 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 05 روپے مہنگا ہونے سے گوشت کی قیمت 634 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلرمرغی کی تھوک قیمت 421 روپے فی کلو جبکہ مرغی کی پرچونقیمت 437 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔