بسام سلطان: عید رونق ملے کا وقت ہوتا ہے لیکن لاہور شہر میں بہت سے علاقوں میں عید سے چند دن پہلے معمول کی رونقیں ماند پڑ گئی ہیں اور لاری اڈہ، ریلوے سٹیشن کی رونقیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں کیونکہ لاکھوں پردیسی عید اپنے کے ساتھ گزارنے کے لئے شہر سے واپس جانے لگے ہیں۔
شہر کے جو علاقے خاص طور پر پردیسیوں کا مسکن ہیں وہاں عید سے پہلے بے رونقی عیاں ہونے لگی ہے۔ شہر کی نواحی آبادیوں اور انڈسٹریل ایریا کے برعکس لاہور کے بس اڈوں پر پردیسیوں کا رش آج عروج پر ہے۔
لبادامی باغ لاری اڈا، چوک یتیم خانہ کے اڈوں پر مسافروں کا ہجوم بڑھتے ہی اڈوں کے منتظمین نے اوور چارجنگ شروع کر دی ہے اور مسافروں کو گھروں کر جانے کے لئے بسوں مین نشست حاصل کرنے کے لئے اوور چارجنگ کی شکایات کا سامنا ہے۔
ٹرانسپوٹرز نےکرایوں میں 100روپےتک خودساختہ اضافہ کر دیا ہے جو چاند رات تک مزید بڑھ جائیں گے۔۔
ضلعی انتظامیہ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی چیکنگ ٹیمیں بسوں کے اڈوں سے غائب ہیں۔
فیصل آباد ، گوجرانوالہ، وہاڑی، ملتان کے کرایوں میں 50 روپے کا خود ساختہ اضافہ ہو چکا ہے۔صادق آباد، بہاولپور، لیاقت پور کا کرایہ بھی 80 روپے بڑھا دیا گیا اور لاہور سے کراچی جانیوالی بسوں کے کرائے میں دو سو روپے تک کااضافہ کر دیا گیا ہے۔