قیصر کھوکھر : محکمہ بلدیات نے افسران کے تبادلے کرنے کی سمری ارسال کر دی ،سمری سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد نے ارسال کی ، چیف افسر بلدیہ لاہور اقبال فرید میڈیکل رخصت پر چلے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے اکتیس افسران اور ملازمین کے تبادلے کی سمری ارسال کی ہے۔ ان میں گریڈ چودہ سے گریڈ انیس تک کے افسران اور ملازمین شامل ہیں ۔ یہ سمری سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد نے ارسال کی ہے۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد یہ تقرر وتبادلے ہو سکیں گے۔ ادھر چیف افسر بلدیہ لاہور اقبال فرید میڈیکل رخصت پر چلے گئے ۔ذرائع کے مطابق جیسے ہی بلدیہ لاہور میں فنڈز ختم ہوئے، چیف افسر اقبال فرید رخصت پر چلے گئے ۔اور اب وزیر اعلیٰ نے نئے فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے تو اقبال فرید اپنی چھٹی منسوخ کراکر واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
محکمہ بلدیات نے افسران کے تبادلے کرنے کی سمری ارسال کر دی
6 Apr, 2024 | 12:24 PM