ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ میں سزائیں معطل ہوچکی ہیں، سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اگلے ہفتے بری ہوجائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جج کو ایمبولینس میں لا کر سزائیں سنوائی گئیں، سائفر کیس کدھر ہے، سائفر کیس عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا گیا، لطیف کھوسہ نے کہا کہ لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کو پی ٹی آئی نے آگ نہیں لگائی، 9، 10 اور 11 مئی کو بانی پی ٹی آئی تحویل میں تھے، کیسے حملہ کردیا؟ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، 45 سال نہ لگائیں۔