آرمی چیف کے کرکٹرز کے لئے افطار ڈنر کی تاریخ میں تبدیلی

6 Apr, 2024 | 02:00 AM

سٹی42: چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کاکول میں ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز  کے لئے افطار ڈنز اب 8  اپریل کو ہو گا۔
 آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کاکول کیمپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے افطار ڈنر کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کا اعلان جمعہ کے روز کیا گیا۔ 

کرکٹرز کا فزیکل ٹریننگ کیمپ7 اپریل کو ختم کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں آرمی چیف کی جانب سے کاکول کیمپ میں شریک کرکٹرزکو 7 اپریل کو افطار ڈنر پر مدعو کیا گیا تھا۔

قومی کرکٹرز کے لئے آرمی چیف کے افطار ڈنر میں افواجِ پاکستان کے اعلیٰ افسران بھیمدعو کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے  چیئرمین محسن نقوی بھی افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔

 کرکٹ کےمنتخب کھلاڑی آج کل کاکول میں پاکستان آرمی کے ٹرینرز کے ساتھ خصوصی فزیکل ٹریننگ کر رہے ہیں جس کا مقصد ان کی فٹنس بہتر بنانا اور ٹیم  ہونے کے احساس کو مضبوط کرنا ہے۔یہ  ٹریننگ کیمپ آرمی اسکول آف فیزیکل ٹریننگ سینٹر ایبٹ آباد میں ہو رہا ہے جہاں کھلاڑیوں کو صبح سے شام تک جسمانی ٹریننگ کے کئی سیشنز میں آرمی کے ٹرینرز فزیکل ٹریننگ کروا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں