ارشاد قریشی: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کو اڈیالہ جیل سے ررہا کردیا گیا ۔
جیل ذرائع نے فواد چوہدری کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فواد چودھری کی دو روز قبل ضمانت منظور ہوئی تھی ۔جیل ذرائع کے مطابق فواد چودھری پر نجی ہاوسنگ سوسائیٹی سے کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کا الزام تھا ۔
جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں فوادچوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔ انہوں نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔