عمران خان کی کارکنوں کے ساتھ افطاری

6 Apr, 2023 | 09:41 PM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

 (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں کارکنوں کے ساتھ افطاری کی، سابق وزیراعظم بچوں سے بھی ملے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

 اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کے سامنے ہمیشہ دو راستے ہوتے ہیں، ایک عظمت کا راستہ ہے اور دوسرا تباہی کا، اللہ سے ہم نعمتوں کا راستہ مانگتے ہیں پر جاتے تباہی کے راستے پر ہیں، دوبارہ موقع ملا تو انشاء اللہ پہلے سے بہتر کریں گے۔

 بعدازں عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان پوری طرح جنگل کے قانون کی گرفت میں ہے، پی ڈی ایم اور اس کے سرپرست تحریک انصاف کے کارکنان اور قائدین کے تعاقب کے یک نکاتی ایجنڈے پر کاربند ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ ضمانتوں کے باوجود علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا فیصلہ پہلے ہی سے کیا گیا تھا، مگر اس سب کے باوجود انہیں انتخابات میں شکستِ فاش کی دھول چٹائیں گے، انشاءاللہ۔

مزیدخبریں