سٹی 42: پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔ سڑک کی تعمیر و بحالی کا ٹھیکہ مبینہ طور پر من پسند افراد کو دینے کے معاملے پر اینٹی کرپشن راولپنڈی نے زلفی بخاری کے کزن یاور عباس بخاری کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سنجاول سنگانی 32 کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر و بحالی کا ٹھیکہ مبینہ طور پر من پسند افراد کو دینے کے معاملے پر یاور عباس بخادی سمیت 13 افراد کو اینٹی کرپشن راولپنڈی آفس میں 7 اپریل کو طلب کیا گیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی ریجن نے تمام افراد کا سمن جاری کر دیا۔ عدم پیشی کی صورت میں مقدمہ درج کر دیا جائے گا۔