حج کے خواہش مند افراد کیلئے اچھی خبر

6 Apr, 2023 | 08:21 PM

سٹی 42 : سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پاکستان میں رواں سال حج قرعہ اندازی سے روکتے ہوئے تمام حجاج کو بغیر قرعہ اندازی حجاز مقدس بھیجنے کی ہدایت کر دی۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان اس سال حج کے لئے آنے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی نہیں کرے گا۔ پاکستان سے 46 ہزار سے زائد حجاج کو قرعہ اندازی کے ذریعہ حج کی سعادت کا موقع فراہم کیا جانا تھا۔

 نئی پالیسی کے تحت تمام 72 ہزار سے زائد درخواستوں کو حج کے لئے قبول کرلیا گیا۔ رواں سال 72 ہزار سے زائد حجاج فریضہ حج ادا کریں گے۔

مزیدخبریں